رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ اکھٹے آخری فلم ہو گی

منگل 20 جون 2017 12:56

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ اکھٹے آخری فلم ہو گی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ ان کے اکھٹے کام کی آخری فلم ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے مداح کے سوال پر کہا کہ رنبیر مختلف تجربات اور کوششیں کرنے والے انسان ہیں اور رنبیر کپور نہیں چاہتے کہ ہم آگے اکھٹے فلموں میں کام کریں اور اب ہم آگے اکھٹے فلم میں کام نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم اور ایان مکھر جی کی فلم ’’ڈریگن‘‘جبکہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ’’ ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ اور عامر خنا کے ساتھ فلم’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 20/06/2017 - 12:56:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :