ہمارے لیجنڈ میں دنیا بھر میں پرفارم کر کے ثابت کیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ‘ حمیرا ارشد

جمعہ 14 اپریل 2017 20:05

ہمارے لیجنڈ میں دنیا بھر میں پرفارم کر کے ثابت کیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ‘ حمیرا ارشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ موسیقی ایک سرحد تک محدود نہیں ہوتی ، ہمارے لیجنڈ میں دنیا بھر میں پرفارم کر کے یہ ثابت بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فن پوری دنیا کے لئے ایک جیسا ہوتاہے جس کی بڑی مثال استاد نصرت فتح علی خان ، میڈم نور جہاں ، ریشماں ، عالم لوہار ، غلام علی ، شوکت علی اور مہدی حسن جیسے لیجنڈ گلوکاروں ہیں جنہوںنے پوری دنیا میں پرفارم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ فن کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

انہی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور اب یہ ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے جس کو میرے سمیت دیگر فنکار اچھے انداز میں پوری کرنے کی جستجو میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ ، بالی ووڈ اور امریکہ کے بھی ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی شناخت قائم کی ، خاص طور پر میڈونا ،مائیکل جیکسن ، انجلینا جولی اور بالی ووڈ کے تمام فنکار شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 20:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :