فاسٹ اینڈ فیوریس کی9 ویں فلم 21 اپریل 2019 کوریلیز ہو گی

پیر 24 اپریل 2017 11:45

فاسٹ اینڈ فیوریس کی9 ویں فلم  21 اپریل 2019 کوریلیز ہو گی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ہالی وڈ کے فلمی سلسلے فاسٹ اینڈ فیوریس کی9 ویں فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس۔

(جاری ہے)

8 کے بعد اسی سلسلے کی نویں فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے،فلم 21 اپریل 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن،ڈیوین جوہانسن اور وین ڈیزل شامل ہیں،فلم کے پروڈیوسر نیل موریٹز ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کر لیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 11:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :