فلمسٹار ریما اور شان طویل عرصے کے بعد ٹی وی کمرشل میں اکٹھے

منگل 25 اپریل 2017 20:16

فلمسٹار ریما اور شان طویل عرصے کے بعد ٹی وی کمرشل میں اکٹھے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) فلمسٹار ریما اور شان طویل عرصے کے بعد اکٹھے ہوگئے ، عنقریب ٹی وی پر جلوہ گرہونگے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ریما اور شان نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل میں اکٹھے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملٹی نیشنل کمپنی کا کمرشل ہوچکا ہے جسے اگلے ماہ مختلف نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر کردیاجائے گا۔ اداکارہ ریما اور شان طویل عرصے کے بعد کسی پراجیکٹ میں اکٹھے نظر آئینگی

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 20:16:50