سنجے دت نے ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 ‘‘میں گینگسٹر کے کرادر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی

بدھ 24 مئی 2017 12:03

سنجے دت نے ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 ‘‘میں گینگسٹر کے کرادر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 ‘‘میں اپنے گینگسٹر کے کرادر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے گینگسٹرز کی طرح کے بال کٹوائے ہیں اور کان میں بالی پہنی ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت فلم ’’بھومی ‘‘ سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گے ۔ فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 ‘‘ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر سلسلہ کی تیسری فلم ہے جس میں سنجے دت گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:03:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :