عدنان سمیع خانے بیٹی کی خاطر 20سال پرانی سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ دی

ہفتہ 27 مئی 2017 11:36

عدنان سمیع خانے بیٹی کی خاطر 20سال پرانی سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) بھارتی گلوکارعدنان سمیع خانے بیٹی کی خاطر 20سال پرانی سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عدنان سمیع نے کہا کہ محبت ایسا جذبہ ہے جو انسان کو اچھی چیزیں سکھاتا ہے، وہ اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ،ْانہوں نے وزن میں کمی کرنے کا وعدہ لیا تھا جس پر اپنا وزن 167 کلو گرام کم کیا۔ بیوی رویا کے اصرار پر شراب اور اب اپنی بیٹی کیلئے سگریٹ چھوڑی ہے۔عدنان سمیع خان کے مطابق وہ 20 برسوں سے تمباکو نوشی کررہے ہیں، بیٹی کے دنیا میں آنے سے پہلے وہ ایک دن میں 40 سگریٹ پی جاتے تھے تاہم اب انہوں نے یہ پرانی عادت چھوڑ دی ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:36:22

Rlated Stars :