معروف شاعر ونغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی چوتھی برسی یکم جون کو منائی جائے گی
تقریباً 2ہزار گیت، غزلیں، ملی نغمے، نعتیہ کلام لکھے ،انکے لکھے گانے گا کر بہت سے گلوکاروں نے شہرت حاصل کی
پیر 29 مئی 2017 12:49
(جاری ہے)
ان کے علاوہ پاکستان کے بہت سے معروف گلوکاروں نے ریاض الرحمان ساغر کا لکھا کلام گایا جومقبول عام ہوا۔ ریاض الرحمان ساغرنے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بے پناہ گیت لکھے۔ ان کے گیتوں کی بدولت بہت سی فلموں نے شاندار بزنس کیا۔
یہی وجہ تھی کہ ان کے لکھے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ ایک طرف تو معروف ہدایتکار اور دوسری جانب معروف میوزک ڈائریکٹرز بھی ریاض الرحمان ساغر کے گیتوں کو اپنی فلموں میں شامل کرنے کوترجیح دیتے تھے۔ انہوں نے جہاں فلموں کے لئے گیت لکھے، وہیں 75فلموں کے ڈائیلاگ اور سکرپٹ بھی تحریر کئے۔ ان میں شمع، سسرال، شبانہ، نذرانہ، عورت ایک پہیلی، آواز بھروسہ اورترانہ قابل زکرہیں۔جبکہ انہوں نے فلم، ٹی وی اورریڈیو کیلئے تقریبا 2ہزار گیت، غزلیں، ملی نغمے، نعتیہ کلام لکھے ، جوآج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ ریاض الرحمان ساغرکالکھا ایک گیت کبھی تونظرملا عدنان سمیع کے ساتھ بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے جب گایا تو یہ گیت دنیا بھر میں بہت پسند کیاگیا۔ اسی طرح بہت سے معروف اور نوجوان گلوکاروں نے بھی ریاض الرحمان ساغرکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا۔ ان کی کتاب ’’میں نے جوگیت لکھے ‘‘کے عنوان سے شائع ہوئی اور اس کتاب میں ان کے لکھے تمام گیت، غزلیں، ملی نغمے اوردیگرکلام شامل ہے۔ ان کی گراں قدرخدمات پرانہیں نیشنل فلم ایوارڈ ، پی ٹی وی ایوارڈ، کلچرل گریجوایٹ ایوارڈ، نگار ایوارڈ اور بولان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریاض الرحمان ساغر کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یکم جون کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Jeremy Sumpter
Odette Annable
Lily James
Dwayne Johnson
Akshaye Khanna
Julianne Hough
Benedict Cumberbatch
Portia de Rossi
Denzel Washington
Sooraj R. Barjatya
paris jackson
Juhi Chawla
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ