معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 9 مارچ 2024 12:34

معروف  لوک گلوکار پٹھانے خان  کی برسی ہفتہ  کو منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی برسی ہفتہ 9 مارچ کو منائی گئی۔ پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ 1926 میں تبووالا نزد سنانواں، کوٹ ادو میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا میں وہ نعت اور حمد پڑھا کرتے تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے ملتان کے مشہور گلوکار استاد امیر خان سے موسیقی سیکھنی شروع کی۔

استاد امیر خان نے انہیں لے اور تال سے واقف کروایا۔

(جاری ہے)

پٹھانے خان 10 سال تک مسلسل 12 گھنٹے روزانہ ریاض کرتے رہے اور پھر انہوں نے گائوں گائوں جاکرکافیاں گانے کا سلسلہ شروع کیا۔ رفتہ رفتہ وہ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے اور یوں ان کی شہرت پورے ملک میں پہنچ گئی۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔پٹھانے خان کی برسی ہفتہ 9 مارچ 2000 کو کوٹ ادو میں وفات پاگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔ پٹھانے خان کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات میں ان کے مداحوں نے بھر پور انساز میں خراج تحسین پیش کیا۔

وقت اشاعت : 09/03/2024 - 12:34:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :