امریکی فسادات پر مبنی فلم ’ڈیٹرائٹ‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

میگن ایلیسن اور کولن ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 24 جون 2017 11:35

امریکی فسادات پر مبنی فلم ’ڈیٹرائٹ‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) امریکا میں 1967ء میںہونے والے فسادات پر مبنی ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’ڈیٹرائٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کیتھرین بیگیلو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1967ء میں پیش آنے والے حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جب امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پولیس کے ایک چھاپے کے باعث فسادات پھوٹ پڑے تھے۔فلم کی کاسٹ میں جوہن بوییگا، جیک رینر، ول پولٹر، ہناہ مرے، جیکب لیٹیمور اور اینتھونی میکے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن اور کولن ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 11:35:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :