بالی ووڈ اداکاروں کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد،نیک تمنائوں کا اظہار

شاہ رخ کے گھر کے باہر ہزاروں لوگ جمع ،اداکار اپنے بیٹے کیساتھ مداحوں سے ملے

بدھ 28 جون 2017 13:04

بالی ووڈ اداکاروں کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد،نیک تمنائوں کا اظہار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر منت کے باہر ہزاروں لوگ جمع تھے جبکہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ باہر آئے اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ عید کے تہوار پر ہر ایک سے ملنا انتہائی مسرت کا باعث ہے اور اس بار میرے بچوں نے بھی کرتا پہنا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

ابھیشیک بچن نے بھی عید کارڈ شیئر کیا اور تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی،اداکارہ جیکیولین فرنینڈس نے انسٹاگرام پر انتہائی منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، جیکیولین نے برقعہ پہن کر تصویر شیئر کی اور سب کو مبارکباد دی۔اداکارہ پریٹی زنٹا نے بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اسی طرح محبت، امن اور خوشیاں رہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:04:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :