اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب فلم بھی پروڈیوس کریں گی

بدھ 12 جولائی 2017 19:06

اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب فلم بھی پروڈیوس کریں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب فلم بھی پروڈیوس کریں گی۔ خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے جب کہ اداکارہ کو ٹی وی سیریل ’’کوانٹیکو‘‘ میں بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی سیریل میں بہترین اداکاری کے بعد انہوں نے فلم ’’بے واچ‘‘ میں کام کیا اور اب مزید 2 نئے پروجیکٹ بھی سائن کرلیے ہیں لیکن پریانکا نے ہالی وڈ میں مزید اونچی اڑان کی ٹھان لی ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس ’’پرپل پیپر پکچرز‘‘ کے بینر تلے ہالی ووڈ فلم پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور رواں سال ہی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کی بھی خواہش مند ہیں جب کہ اداکارہ کے فلمساز بننے کی تصدیق ان کی والدہ نے بھی کردی ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 19:06:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :