پاکستانی سٹیج کی معروف اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ

جمعرات 17 اگست 2017 18:19

پاکستانی سٹیج کی معروف اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستانی سٹیج کی معروف اداکارہ رائمہ خان پر فالج کا حملہ ہوگیا اداکارہ کو فوری طور علاج معالجے کیلئے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے بتایاگیا ہے کہ اداکارہ رائمہ خان گزشتہ روز الحمراء کلچرل میں ڈرامے کی ریہرسل کرنے آئیں جہاں ریہرسل کے بعد ڈرامہ میں انٹری کیلئے تیار ہو رہی تھی کہ اچانک ان پر فالج کا حملہ ہوگیا اداکارہ کو فوری طور پر ساتھی اداکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور آئندہ 24گھنٹوں میں وہ مزید بہتر ی کی جانب آنا شروع ہو جائینگی ڈرامے کے پروڈیوسر سیف گورائیہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اداکارہ رائمہ خان کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور آئندہ چند دنوں میں ٹھیک ہو جائینگی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:19:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :