کوک سٹوڈیو کا اپنے تاریخی سیزن 10کی پہلی قسط میں شائقین کو بہترین موسیقی فراہم کرنے کیساتھ اس رجحان کو آگے بڑھانے کا اعلان

جمعہ 18 اگست 2017 14:59

کوک سٹوڈیو کا اپنے تاریخی سیزن 10کی پہلی قسط میں شائقین کو بہترین موسیقی فراہم کرنے کیساتھ اس رجحان کو آگے بڑھانے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کوک سٹوڈیو نے اپنے تاریخی سیزن 10کی پہلی قسط میں شائقین کو بہترین موسیقی فراہم کرنے کیساتھ اس رجحان کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسری قسط کا بھی اعلان کردیا ۔ اس قسط میں کوک سٹوڈیو موسیقی کے بڑے ستاروں علی حمزہ، علی نور، علی ظفر، قر العین بلوچ، راحت فتح علی خان اور سلمان احمد کے ہمراہ نئے ابھرتے ہوئے ستاروں علی سیٹھی، جعفر زیدی اور وقار احسن کو نمایاں طور پر پیش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سیزن 10کی دوسری قسط میں گیت جان بہاراں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جسکی دھنیں 1993 میں ماسٹر عنایت حسین نے ترتیب دی تھیں جبکہ بول تنویر نقوی نے لکھے تھے ، دوسری قسط میں شجاع حیدر نے اس گانے کو ازسرنو تخیل کیساتھ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دیگر تین گانوں میں علی سیٹھی، علی حمزہ اور وقار احسن کا تنک دھن ، جعفر زیدی اور قر العین بلوچ کا فاصلے اور راحت فتح علی، علی نور اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد کے سیونی شامل ہیں۔ جنون بینڈ نے اپریل 1997 میں یہ گانا ریلیز کیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 14:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :