ہدایتکار طارق وزیر نے ریکارڈنگ سٹوڈیو قائم کر لیا

پیر 21 اگست 2017 14:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ماضی کے نامور موسیقار بخشی وزیر (مرحوم) کے صاحبزادے ڈائریکٹر طارق وزیر نے جدید ساز و سامان سے آراستہ ریکارڈنگ سٹوڈیو قائم کر لیا ہے۔ ایک ملاقات کے دوران طارق وزیر نے بتایا کہ مزنگ چونگی پر واقع اس سٹوڈیو میں جدید کمپیوٹرائز سسٹم پر ہم نئے سنگرز کو پروموٹ کریں گے، اس کے علاوہ اپنے والد مرحوم کی پروموشن کے لیے کام کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 14:40:00