فلم’’ لکھنئو سنٹرل‘‘ کا نیا گانا ’’رنگ داری ‘‘ ریلیز

بدھ 23 اگست 2017 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ فلم’’ لکھنئو سنٹرل‘‘ کا نیا گانا ’’رنگ داری ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار فرحان اختر کی فلم کا یہ گانا گلوکار ارجت سنگھ نے گایا اور کمار نے لکھا ہے،فلم میں فرحان اختر قیدی کا کردار ادا کر رہے ہیں،فلم میں اداکارہ ڈیانا پنٹی ،دیپک ڈوبریال ،رونت رائے اور گپی گریوال شامل ہیں ،فلم 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:10:09