’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے ‘ روہیت شیٹھی

بدھ 23 اگست 2017 12:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء)بالی وڈ کی نئی فلم’’ گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ فلمساز روہیت شیٹھی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کی چوتھی سیکوئل ہے جو مزاح اور ایکشن سے بھرپورہے۔ اسکی پہلی فلم 2006 میں ریلیزہوئی تھی۔ فلم میں مشہور اداکار تبو، پرینیتی چوپڑا، اجے دیوگن، تشار کپور، ارشدوارثی اورنیل نتین مکیش شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:51:13