امریتا سنگھ کی ’’ نتھ ‘‘ میرے کیریئر سے زیادہ بڑی ہے ، سیف علی خان

بدھ 23 اگست 2017 17:11

ممبئی ا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)سوشل میڈیا کی دنیا اتنی عجیب ہے کہ اگر ایک مرتبہ کوئی چیز یہاں شیئر ہوجائے تو وہ کبھی یہاں سے ختم نہیں ہوسکتی اور ہمیشہ واپس آتی ہے چاہے کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہو۔ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی شادی کی تصویر کے ساتھ ہوا، جو آج کل دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان دونوں اداکاروں کی شادی کی تصویر آج کل دوبارہ کیوں شیئر ہورہی ہے، کیوں کہ نہ تو ان تاریخوں میں ان کی شادی ہوئی تھی اور نہ ہی اس ماہ میں انہوں نے علیحدگی اختیار کی۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس تصویر کا دوبارہ وائرل ہونے کا مقصد صرف اور صرف امریتا سنگھ کی جانب سے پہنے گئی نتھ ہے، جو اتنی بڑی ہے کہ لوگوں کی توجہ اس کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

امریتا سنگھ نے اپنی شادی کے موقع پر نہایت خوبصورت انداز اپنایا، ساتھ میں ایک بہت بڑی نتھ بھی پہنی جس کا سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے کہا امریتا سنگھ کی تنھ دراصل ایک چوڑی ہے۔انہوں نے کہا امریتا سنگھ کی نتھ میرے کیریئر سے زیادہ بڑی۔ان کے مطابق امریتا سنگھ کی نتھ زحل سیارے کی رنگز سے زیادہ بڑی ہے۔ایک صارف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریتا سنگھ کی نتھ میرے فرینڈ سرکل سے زیادہ بڑی نکلی۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 17:11:30