اداکار یوسف خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2017 15:06

اداکار یوسف خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری نامور اداکار یوسف خان کی آٹھو یں برسی کل 20ستمبر بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقربیات کا انعقاد کیا جائے گااور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ کی جائے گی ۔یوسف خان نے 1954ء میں ہدایت کار اشفاق ملک کی فلم پرواز میں پہلی بار ہیرو کا کردار ادا کیا ۔ حکومت پاکستان نے یوسف خان کو ان کی 50سالہ فلمی خدمات کے صلہ میں تمغہ حسن کارکردگی و پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازایوسف خان 20ستمبر 2009ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 15:06:35