ٹی وی ڈراموں کے بعد اب فلم انڈسڑی میں قدم رکھنا چاہتی ہوں ‘ عاصمہ بھٹی

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) نامور اداکارہ عاصمہ بھٹی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے بعد اب فلم انڈسڑی میں قدم رکھنا چاہتی ہوں ‘شوبز کی زندگی سے زیادہ شاید ہی کوئی اور شعبہ مشکل ہو مگر میں حالات کا مقابلہ کر نا جانتی ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ بھٹی نے کہا کہ شوبز میں کسی کی من ومانی کو قبول کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کروں گی میرے دل میں جو آتا ہے اسکے مطابق ہی کام کر تی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک ٹی وی ڈرامہ کی50قسط مکمل کر لیں ہیں اور اب اگلا منصوبہ فلم انڈسڑی میں قدم رکھنا ہے جس میں ضرورکامیاب ہو ں گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:46:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :