امید ہے ’’گول مال اگین ‘‘ میں شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ، روہت شیٹھی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی و وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ فلم ’’گول ما ل اگین ‘‘کی کہانی مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔اپنے تازہ انٹرویو میں ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا کہ فلم گول مال۔

(جاری ہے)

4 کی کہانی معیاری سکرپٹ پر مبنی ہے،وہ امید کرتے ہیں کہ جب یہ فلم ریلیز ہو گی تو شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا اور وہ مایوس نہیں ہوں گے،فلم کا حال میں یو ٹیوب پر ٹریلر جاری ہوا ہے جسے اب تک 2 کروڑ مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں ،فلم 20اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:51:01