انوپم کھیر نے شیکھر کپور کو اپنا سچا دوست قرار دے دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 12:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے شیکھر کپور کو اپنا سچا دوست قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوپم کھیر نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ وہ شیکھر کپور کے مشکور ہیں کہ انہوں نے فلم ’’رنچی ڈائریز‘‘ کے گانے ’’تھوڑا اور‘‘کو نہ صرف سنا اورپسند کیا بلکہ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کر کے اپنے مداحوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس گانے کو سنیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اس گانے پر مداحوں کا بڑے پیمانے پر اچھا ردعمل شیکھر کپور کی کاوشوں کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیکھر کپور نہ صرف مخلص انسان ہیں بلکہ وہ انہیں اپنا سچا دوست بھی مانتے ہیں ۔جن سے وہ اپنی ہر بات شئیر کرتے ہیں ۔وہ ان کی زندگی میں بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ فلم ’’رنچی ڈائریز‘‘5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 12:21:19