فلم ’’اندو سرکار‘‘ روس میں چوتھے بھارتی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

منگل 26 ستمبر 2017 13:17

فلم ’’اندو سرکار‘‘ روس میں چوتھے بھارتی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بالی وڈ کے قومی ایوارڈ یافتہ فلمساز مادھر بھندارکر کی فلم ’’اندو سرکار‘‘ بھارت کے بعد اب روس میں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز مادھر بھندارکر کی فلم ’’اندو سرکار‘‘ روس میں چوتھے بھارتی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی ۔فلم بھارت میں 28 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔چوتھے بھارتی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مادھر بھندارکر کے ساتھ ہیما مالینی شرکت کریں گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :