آبی خان کے کیرئر کی پہلی ڈرامہ سیریل ’’لال عشق ‘‘ اے پلس سے نشر کی جائے گی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)اداکار آبی خان کے کیرئر کی پہلی ڈرامہ سیریل ’’لال عشق ‘‘ اے پلس سے نشر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائٹر خلیل الرحمن قمر اور ڈائریکٹر دلاور ملک ہیں جبکہ کاسٹ میں بابرعلی، کاشف محمود،وسیم عباس ،صباحمید،بلال چوہدری،خالدبٹ، ارسلان، عنزلہ عباسی اور فریال محمود سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہی.آبی خان خلیل الرحمن قمر کے صاحبزادے ہیں جن کا اصل نام دراب خلیل ہیں لیکن شوبز میں انہیں آبی خان کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے شوبز سے وابستہ سینئر افراد کا کہناہے کہ آبی خان میں سٹار بننے کی تمام صلاحتیں موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:17:04