گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو پائلٹ بننے کا جنون سوار ہو گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:21

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو پائلٹ بننے کا جنون سوار ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو پائلٹ بننے کا جنون سوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ آج کل ہوائوں میں اڑنے کے خواب دیکھ رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے جہاز اڑانے کے لئے عملی تربیت لینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور وہ عنقریب سول ایوی ایشن کے حکام سے رابطہ کریں گی اور اجازت ملنے پر ان کو سول ایوی ایشن کے چھوٹے جہاز پر تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

شوبز میں اس سے قبل اداکارہ سحرش خان بطور پائلٹ چھوٹے جہاز اڑاتی رہی ہیں اور اب رابی پیرزادہ شوبز کی اداکارہ ہوں گی جو پائلٹ بنیں گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 13:21:51

Rlated Stars :