سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقررکردی گئی

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم’’پدماوتی‘‘ کے بعض سین از خود کاٹ دیئے تھے فلم میں دیپیکا، رنویر اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں‘ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 17 نومبر 2017 11:42

سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقررکردی گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) راجپوت کے ایک رہنما نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔فلم ’پدماوتی‘ شوٹنگ کے آغازسے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی جس میں سب سے بڑا مسئلہ راجپوت برادری کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام ہے جس کے بعد فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے بعض سین از خود کاٹ دیے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں انتہاپسندوں ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد اب راجپوت کے ایک رہنما کی جانب سے ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی ہے، ایک اعلان میں مذکورہ رہنما کا کہنا تھا کہ جو بھی سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔دوسری جانب راجپوتوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دی ہے کہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 11:42:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :