فلمسٹار ثناء نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد کل واپس کراچی روانہ ہو جائیں گی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:28

فلمسٹار ثناء نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد کل واپس کراچی روانہ ہو جائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) فلمسٹار ثناء نجی ٹی وی چینل کی نئی ڈرامہ سیریل ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد کل ( ہفتہ ) واپس کراچی روانہ ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء تین روز قبل خصوصی طور پر نجی ٹی وی چینل کی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور آئی تھیں جہاں انہوں نے تین روز تک اپنے حصے کے سین کی عکسبندی کروائی اور آج ( ہفتہ ) آخری چند سین کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد وہ شام کو واپس کراچی چلی جائیں گی ۔یادرہے کہ ثناء چندروز قبل فلم ’’جیک پاٹ ‘‘کی شوٹنگ کے لئے بھی لاہور آئی تھیں اور مسلسل ایک ہفتے تک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا ۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 12:28:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :