فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کیلئے سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا‘ معمررانا

جمعہ 17 نومبر 2017 13:05

فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کیلئے سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا‘ معمررانا
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) فلم سٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کیلئے کوئی ایک شخص کافی نہیں سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا‘ حکمت عملی کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار معمر رانا نے کہا کہ مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ اگر ہم سب فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایک ہو جائیں تو سالوں میں نہیں مہینوں میں انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کر کے دوبارہ آباد کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف دھڑا دھڑ فلمیں بنانے سے کام نہیں چلے گا فلموں میں معیار کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 13:05:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :