محبت اور سچ کی جیت ہوئی …ماہرہ خان کا اہم بیان منظر عام پر آگیا

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

محبت اور سچ کی جیت ہوئی …ماہرہ خان کا اہم بیان منظر عام پر آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم ٹویٹ کر دی ہے۔معروف اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’آج مجھے یقین ہوا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں، وہ لوگ نہیں جو طاقت رکھتے ہیں بلکہ ہم لوگ طاقتور ہیں۔

(جاری ہے)

ورنہ یہ کیوں پابندی لگاتی ہماری فلم سے انہیں کیا خطرہ ہی پاوراور طاقت ک اس کھیل میں جیت ہمیشہ ہماری ہوگی۔

آرٹ، محبت اورسچ کی جیت ‘‘۔ ماہرہ خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ ارکان سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے فلم’ورنہ‘کے حق میں آواز بلند کی۔یاد رہے کہ فلم "ورنہ" پر پابندی عائد کر گئی تھی لیکن اب فلم پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 12:50:23

Rlated Stars :