فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کے لئے انکیتا شروف کی ڈریس ڈیزائنگ

پیر 20 نومبر 2017 13:49

فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کے لئے انکیتا شروف کی ڈریس ڈیزائنگ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)بھارتی فیش ڈیزائنر انکیتا شروف نے کترینہ کیف کے لئے فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کے لئے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں زویا نامی جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میں زویا جاسوسی سے پہلے ملٹری س تربیت حاصل کرتی ہیں ۔ انکیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم میں کترینہ کے ملبوسات ایسے ڈیزائن کئے ہیں کہ وہ اگر کسی مشن پر نہیں بھی ہے تو بھی وہ اپنے کردار کے ساتھ ہر وقت منسلک رہیں۔ فلم میں کترینہ سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم رواں سال یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:49:09