کینڈل نے برازیلین ماڈل جزیل بن چن سے 15 سالہ اعزاز چھین لیا

امریکی ماڈل کینڈل جینرسب سے زیادہ کمانے والی فیشن ماڈل بن گئیں

بدھ 22 نومبر 2017 11:51

کینڈل نے برازیلین ماڈل جزیل بن چن سے 15 سالہ اعزاز چھین لیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء)امریکی ماڈل کینڈل جینرسب سے زیادہ کمانے والی فیشن ماڈل بن گئیں۔انہوں نے برازیلین ماڈل جزیل بن چن سے 15 سالہ اعزاز چھین لیا،سب سے زیادہ کمانے والی فیشن ماڈل بن گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی فیشن ماڈل کینڈل جینر سب سے زیادہ کمانے والی، فوربز کی فیشن ماڈل فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئیں۔انہوں نے ایک سال میں تقریباً سوا دو ارب روپے کما کر گیزیل بشین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کینڈل جینر کی فیشن شوز کے علاوہ ٹی وی ریئلٹی شو ملبوسات اور سوشل میڈیا پروموشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔برازیلین ماڈل جزیل بن چن 15سال میں پہلی باراس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی ہیں، جن کی آمدنی تقریباً ایک ارب 7کروڑ 50لاکھ رہی۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 11:51:40