ماضی کے مشہور ہیرو راہول رائے سیاست سے منسلک‘

بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی

بدھ 22 نومبر 2017 12:59

ماضی کے مشہور ہیرو راہول رائے سیاست سے منسلک‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء)بالی وڈ فلموں کے ماضی کے مشہور ہیرو راہول رائے سیاست سے منسلک ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں راہول نے ہندوستان کی سیاسی جماعت بی جے پی کی رکنیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

راہول رائے کا کہنا ہے کہ وہ سیاست کیساتھ فلمی کرئیر بھی جاری رکھیں گے۔دہلی میں ہونیوالی ایک سیاسی تقریب کیدوران راہول رائے نے پارٹی رہنما وجے گویل کیساتھ بی جے پی جماعت کا حصہ بننے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 12:59:46