ورون دھون بھی پدماوتی کی حمایت میں میدان میں کود پڑے

بدھ 22 نومبر 2017 13:02

ورون دھون بھی پدماوتی کی حمایت میں میدان میں کود پڑے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء)بولی وڈ اسٹار ورون دھون بھی پدماوتی کی حمایت میں میدان میں کود پڑے۔ ورون دھون نے سنجے لیلہ بھنسالی اور دپیکا کو دھمکانے والے بیانات کے بعد حیرت کا اظہار کیا تھا۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دپیکا اور سنجے کیخلاف بیانات احتجاجی نہیں بلکہ دھمکانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر اسہی طرح کے بیانات کسی اہم کاروباری شخصیت یا پھر کسی کھلاڑی کے خلاف دیئے جاتے تو نہ جانے کیا ہوچکا ہوتا۔

ورون کی جانب سے فلم پدماوتی کی کاسٹ کی حمایت میں ٹوئیٹر پر یہ بیان دیا گیا تھا جس کے بعد صارف کی جانب سے ان کو تمسخر اور غصے کا نشانہ بھی بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ورون نے نہایت ہی بہتر انداز میں نہ صرف اسکا سامنا کیا بلکہ اسکو خاموش بھی کرادیا۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:02:58

Rlated Stars :