نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے‘سائرہ صدیقی

اتوار 10 دسمبر 2017 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) نامور ماڈل سائر ہ صدیقی نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے‘پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سائرہ صدیقی نے کہا کہ فی الحال میری توجہ ماڈلنگ کی طرف ہے تین چار ڈراموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں معیاری کام کرنے کو ترجیحی دیتی ہوںآج کل میں برانڈ شوٹ میں مصروف ہوں مستقبل میں بھی ماڈلنگ کو ہی ترجیحی دوں گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے دنیا بھر میں پاکستانی فنکار اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:40:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :