غیر ملکی فلموں کی آفرز مل رہی، فیصلہ نہیں کر پارہی،نیلم منیر

پیر 11 دسمبر 2017 17:43

غیر ملکی فلموں کی آفرز مل رہی، فیصلہ نہیں کر پارہی،نیلم منیر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) اداکار ہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں کی کامیابی نے ٹی وی فنکاروں کو مزید چوائس فراہم کردی ہے، اب تک کئی ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفر ز مل چکی ہیں، ڈراموں میں مصروفیات کی بنا پر ذاتی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی۔ہدایتکار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی میں منفرد و جاندار کردار آفر ہوا تو انکار نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

احسن خان کے ساتھ کام کرکے انجوائے کیا۔ یہ ایک تفریح سے بھرپور کامیڈی رومانٹک فلم ہے۔پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں ، اب فلم انڈسٹری میں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور فلموں و ڈراموں کے فنکاروں کو بھی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت مل رہی ہے۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ معیاری کہانی اور عمدہ ڈائریکشن ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:43:18