پریانکا چوپڑا کو محض 5 منٹ تک ڈانس کرنے کیلئے 4 سے 5 کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی

پریانکا چوپڑا کو کسی نجی محفل نہیں ،ْ ایک ایوارڈ شو میں سب کے سامنے بولی وڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہوگا ،ْ رپورٹ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو محض 5 منٹ تک ڈانس کرنے کیلئے 4 سے 5 کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔پریانکا چوپڑا کو کسی نجی محفل نہیں بلکہ ایک ایوارڈ شو میں سب کے سامنے بولی وڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہوگا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو ممبئی میں ہونے والے معروف بھارتی ایوارڈ شو میں رقص کرنے کے بدلے اتنے بھاری معاوضے کی پیش کش ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو رواں ماہ 19 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والے معروف زی سائن ایوارڈز میں بولی وڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہوگا۔پریانکا چوپڑا کی ٹیم میں شامل عہدیدار کے مطابق ایوارڈ منعقد کرانے والی انتظامیہ اداکارہ کو ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے تقریبا ایک کروڑ بھارتی روپے بھی دینے کیلئے تیار ہے۔اداکارہ کی ٹیم میں شامل عہدیدار کے مطابق ایوارڈ شو کی انتظامیہ جانتی ہے کہ پریانکا چوپڑا کی شو میں ڈانس یا موجودگی کتنی اہمیت رکھتی ہے۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:53:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :