دی راک کی نظر امریکی صدارت پر

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:42

دی راک کی نظر امریکی صدارت پر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء)ہالی وڈفلموں میں خطر ناک کرداروں کو نبھانے والے’دی راک’اب حقیقت میں ایک بڑے چیلنچ کا سامنا کرنے پر غور کررہے ہیں ، جی ہاں ڈوائن جانسن دنیا کا لیڈر بننے پرنظر جمائیں رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے ‘دی ایلین ڈی جینیریس شو’ میں شرکت کرنے والے مشہور اداکار’دی راک’ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ امریکہ کے صدر بننے پر غور کررہے ہیں۔شو میں فلم ‘جومانجی ‘ کیکو اسٹارکیون ہارٹ کے ساتھ فلم کی پروموشن کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’جی ہاں میں اس چیلنج پر غور کررہا ہوں۔دی راک نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں گھر لینے کا سوچ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:42:06