انوشکا کا جنوبی افریقہ میں اسٹریٹ ڈانس، ویڈیووائرل

اتوار 7 جنوری 2018 13:31

انوشکا کا جنوبی افریقہ میں اسٹریٹ ڈانس، ویڈیووائرل
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے بلے بازی کے اسٹائل کو شائقین نے بہت سراہا اور بلے بازی کی بدولت ریکارڈ بنانے سے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ بھی کوہلی کی شیکردھوان کے ساتھ جنوبی افریقا میں بھنگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس کو مداحوں نے کافی پسند فرمایا تھا اس مرتبہ کوہلی کی اہلیہ انوشکا بھی جنوبی افریقا میں اسٹریٹ ڈانس کرتے ہوئے پائی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران انوشکا ایک سڑک پر جنوبی افریقہ کے شہری کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔واضح رہے کہ انوشکا بھی ویرات کوہلی کے ساتھ جنوبی افریقا میں موجود ہیں اور بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے اور جس میں کوہلی کی خراب کاکردگی پر انوشکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/01/2018 - 13:31:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :