گلوکارہ راگنی مسلسل فنی مصروفیات کے باعث مستقل طور پر دبئی منتقل

منگل 16 جنوری 2018 13:14

گلوکارہ راگنی مسلسل فنی مصروفیات کے باعث مستقل طور پر دبئی منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) گلوکارہ راگنی مستقل طور پر دبئی منتقل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ راگنی نے دبئی میں اپنی مسلسل فنی مصروفیات کی بناء پر وہاں اپنا گھر لے لیا ہے اور اب مستقل طور پر وہاں ہی رہیں گی ۔

(جاری ہے)

تاہم ایک سال کے دوران تین چار مرتبہ پاکستان بھی آیا کریں گی کیونکہ پاکستان میں بھی انہوں نے ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت وہ کمپنی کے زیر اہتمام ہونیوالے شوز میں پرفارم کیا کریں گی ۔

وقت اشاعت : 16/01/2018 - 13:14:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :