سنجے دت کی رہائی کے خلاف درخواست خارج

جمعہ 2 فروری 2018 21:12

سنجے دت کی رہائی کے خلاف درخواست خارج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء)ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی وقت سے پہلے رہائی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر مارچ 2013 میں بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں اچھے رویے کی وجہ سے سزا پوری ہونے سے 8 ماہ قبل ہی فروری 2016 میں رہا کردیا گیا تھا جس کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

سنجے دت کی جلدی رہائی کے خلاف درخواست دائر ہونے کے بعد ایک بار پھر خدشہ تھا کہ وہ گرفتار ہوجائیں گے تاہم گزشہ روز عدالت نے درخواست خارج کر دی۔ممبئی ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ سنجے دت کی رہائی میں کسی قسم کی کوئی خاص رعایت ثابت نہیں ہوئی۔
وقت اشاعت : 02/02/2018 - 21:12:41