’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر جاری

بدھ 21 فروری 2018 12:41

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو رواں سال 24 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر ہدایتکار مدثر عزیز کی 2016 ء میں بنائی گئی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی ‘‘ کی سیکوئل فلم’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ہیپی سے ملنے کے لئے تیار ہو جائیں جو24 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم میں اداکار جمی شیرگل ، ڈیانا پنٹے اور جمی شیر گل شامل ہیں جبکہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور جسی گل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں فلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں ۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 12:41:37