مجھے سٹار بننے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے، تاپسی پنو

جمعرات 22 فروری 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ سٹار بننے کے لئے ابھی مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خود کو ابھی سٹار تصور نہیں کرتی مجھے لگتا ہے کہ ابھی سٹار بننے کے لئے مجھے مزید محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہان تھا کہ میں خود کو سٹار تب مانوں گی جب لوگ میرے لئے سینما گھروں میں جائیں گے اور یہ کہہ کر ٹکٹ خریدیں گے کہ یہ تاپسی کی فلم ہے اور ابھی وہ دن نہیں آیا۔ تاپسی پنو نے اپنی کیرئیر کا آغاز 2008ء میں ماڈلنگ سے کیا اور پھر2010ء میں تیلگو فلم کی اورا س کے تین سال کے بعد بالی وڈ فلم انڈسٹری میں فلم ’’چشم بدور‘‘ سے فلمی دنیا کا آغاز کیا۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 11:20:05