اداکارہ مدھو کی گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ ’’چن سجنا ‘‘میںشاندار پرفارمنس

جمعہ 23 فروری 2018 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) اداکارہ مدھو گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں جاری نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’چن سجنا ‘‘میں چھا گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھو گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پنجابی اسٹیج ڈرامہ ’’چن سجنا ‘‘میں اپنے دلکش رقص کی وجہ سے ڈرامہ بینوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں ۔ ڈرامہ کے دوران ان کی پرفارمنس پر ڈرامہ بینوںنے اداکارہ کو کھڑے ہوکر بھرپور تالیوں سے داد دی ۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں انجلی رائے ، حنا نور ، خواہش رائے ، شوکت رنگیلا ، شاہ زیب مرز ا، ساجن عباس ، آصف اقبال اور زلفی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامہ کے رائٹر وڈائریکٹر اداکارہ شاہ زیب مرزا ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:16:27