کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول جاری ‘پچاس ممالک کی سو فلمیں ایونٹ کی زینت بن گئیں

فیسٹیول میں بیرون ممالک سے آئے غیر ملکی مندوبین نے بھی کراچی کو امن و محبت کا شہر قرار دیدیا

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول جاری ہے ۔ فلم فیسٹیول پچاس ممالک کی سو فلمیں ایونٹ کی زینت بن گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول سے سیاحت کو فروغ اور سینما کی رونقیں بحال ہوں گی۔ دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سمجھنے کا بھی موقع ملے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیس فیسٹیول کا منشور کراچی سب کا ہے۔ کراچی ہمیشہ بیرون ملک سے آئے مہمانوں کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بیرون ممالک سے آئے مندوبین فیسٹیول سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :