معروف گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ‘ جان سے مارنے کی دھمکیاں

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) ملک کی معروف گلوکارہ شازیہ خشک بھی قبضہ مافیا سے نہ بچ سکیں۔ کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک رہائشی پروجیکٹ میں مقیم شازیہ خشک کے پڑوسی نے گزشتہ رات ان کے فلیٹ کے سامنے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور روکنے پر شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد شازیہ خشک اور ان کی فیملی خوفزدہ ہیں۔ شازیہ خشک کے شوہر کا کہنا ہے کہ پڑوسی بااثر ہیں جو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود علاقہ پولیس نے معروف گلوکارہ سے تاحال رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی مدد کی۔ پولیس کی روایتی بے حسی نے شازیہ خشک کو مزید پریشان کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12