ملتان کے اسٹیج ڈراموں میں خواجہ سرائوں کو کاسٹ کرنے کا رحجان فروغ پانے لگا

جمعہ 2 مارچ 2018 13:17

ملتان کے اسٹیج ڈراموں میں خواجہ سرائوں کو کاسٹ کرنے کا رحجان فروغ پانے لگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) ملتان کے اسٹیج ڈراموں میں خواجہ سرائوں کو کاسٹ کرنے کا رحجان فروغ پانے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سے ملتان کے سٹار لیٹ میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں خواجہ سراء مہک ملک اور بابر تھیٹر میں تلاش جان کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہونیوالے اسٹیج ڈراموں میں بھی خواجہ سرائوں کو کاسٹ کیا جا رہا ہے مگر پھر بعض وجوہات کی بناء پر ان کو اسٹیج ڈراموں سے کٹ کر دیا گیا تھا تاہم اب اس رحجان کا دوبارہ سے آغاز ہو چکا ہے اور ملتان کے دونوں تھیٹروں میں خواجہ سراء اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/03/2018 - 13:17:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :