حکومت کو صوفی ازم کے فروغ کیلئے باقاعدہ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کرنا چاہیے ‘محبوب احمد میاں میری

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء)ملک کے معروف قوال محبوب احمد میاں میری نے کہا ہے کہ حکومت کو صوفی ازم کے فروغ کیلئے باقاعدہ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کرنا چاہیے ‘آج بھی معاشرے میں صوفی ازم کو سمجھنے اور پسند کرنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محبوب احمد میاں میری نے کہاکہ جو سکون قوالی میں ملتاہے وہ آج کل کے گانوں اور بھنگڑوں میں بھی ممکن نہیں اور موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صوفی ازم کے بارے میں آگاہی کیلئے باقاعدہ طور پر ایک اکیڈمی بنائیں اور موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ صوفی ازم کے فروغ کیلئے یہ اقدام اٹھائے تاکہ صوفی ازم کو نہ صرف فروغ ملے بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے ۔

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:16