مختصر فلم ’’کیک واک ‘‘ کی پہلی جھلک جاری

پیر 19 مارچ 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ مختصر فلم ’’کیک واک ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشا دیول نے ٹوئٹر پر مختصر فلم ’’کیک واک ‘‘ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس میں ایک پلیٹ میں کیک کا ٹکڑا پڑا ہے جبکہ پلیٹ کے ساتھ 2 ہیئر پونیز اور کم کم پڑی دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی پیشکش دنیش گپتا، شیلندرا کمار اور اریترا داس جبکہ ہدایات رام کمل مکھرجی اور ابھرا چکرابورتی نے دی ہے، فلم میں اداکارہ ایشا دیول شیف کا کردار ادا کر رہی ہیں اور بھارتی معاشرے میں خواتین کی پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی پر روشنی ڈالیں گی۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 11:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :