ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کا حصہ بننا بہت بڑی کامیابی ہے، ورون دھون

پیر 19 مارچ 2018 12:25

ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کا حصہ بننا بہت بڑی کامیابی ہے، ورون دھون
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم میں کام کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ انہیں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، ان کی نئی فلمکا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک بار نیویارک میں پرفارم کرنا میرے لئے ایک زبردست تجربہ رہا لہذا جس کے بعد میں دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا اور بھوشن کمار نہ صرف ایک مضبوط پروڈیوسر ہیں بلکہ اپنے کام خاص طور پر میوزک میں اپنی خاص تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں۔ فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے، جسکی عکس بندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی اور آئندہ سال 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 12:25:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :