فلم ’’ریس 3‘‘ سے جیکولین فر نینڈس کے کردارکی پہلی جھلک جاری

بدھ 21 مارچ 2018 11:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ سے جیکولین فر نینڈس کے کردارکی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی ایکشن تھرلر فلم ’’ریس 3‘‘ سے جیکولین فر نینڈس کے کردارکی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس میں جیکولین جسیکا کا کردار ادا کر رہی ہیں اور تصویر میں انہوں نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور ایک ہاتھ میں گن پکڑ رکھی ہے، یہ فلم اداکار سیف علی خان کی ’’ریس ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 11:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :