ڈرامہ فلم ’یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر

فلم 6اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:16

ڈرامہ فلم ’یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ’ یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لین رمسے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی گمشدہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تلاش کیلئے ایک شخص ریسکیو مشن پر روانہ ہوجاتا ہے جہاں اس کا سامنا ایک طاقتور مافیا سے ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوکوئن فیونکس، ایلکس مینیٹ، جوہن ڈومن، جوڈتھ رابرٹس اور ایلسینڈرو نوولا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔روسا ایٹب کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 6اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:16:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :